نیویارک سپرسٹارسٹرائیکرز نے فائنل کی راہ ہموار کرلی

منگل 19 مارچ 2024 22:38

پالے کیلے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کی کامیابی کا سفر جاری ہے اور آخری میچ میں کولمبو لائنز کو بری طرح شکست دیکر فائنل کی راہ ہموار کرلی ہے۔ چیڈوک والٹن، ڈین کرسچن، راہول شرما اور الویرو پیٹرسن سمیت دنیا کے بہترین لیجنڈز نے اپنی طاقت کو یکجا کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلچسپ کھیل پیش کیا۔

چیڈوک والٹن کی شاندار سنچری اور شاندار باؤلنگ کی بدولت نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے لیجنڈز کرکٹ ٹرافی 2024 میں کولمبو لائنز کو 143 رنز سے شکست دی تھی۔ اس موقع پر چیڈوک والٹن نے کہاکہ یو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز جیسی ٹیم میں کھیلنے سے بہت مدد ملتی ہے۔ کئی بار الویرو کو جیتتے ہوئے دیکھنا بہت متاثر کن تھا اور چمارا کاپوگیدرا وہاں بہت اچھا تھا اور جب آپ اس طرح کی ٹیم میں کھیلتے ہیں تو یہ واقعی بہت اچھا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں تیسری ففٹی بنانے اور اپنی ٹیم کی اچھی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیڈوک نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ فائنل میں بھی ہم اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔ اسٹرائیکرز کی اوپننگ جوڑی چیڈوک والٹن اور الویرو پیٹرسن نے پہلی وکٹ کے لیے 129 رنز کی مضبوط شراکت قائم تھی۔ 34 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلنے والے الویرو پیٹرسن نے اپنی نصف سنچری اور چیڈوک والٹن کے ساتھ عمدہ شراکت قائم کرنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ اور چیڈوک ہم لطف اندوز ہوتے ہیں اور یہ اہم ہے لیکن ساتھ ہی ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ٹیم کے نقطہ نگاہ سے کیا ضروری ہے۔

شراکت داری اہم ہے اور ایک بار جب آپ کریز پر سیٹ ہوجائیں تو آپ واقعی اچھا اسکور کرسکتے ہیں اور ہم نے ایسا ہی کیا۔ اس شاندار فتح کے ساتھ ہی سپراسٹاراسٹرائیکرز نے لیگ مرحلے کا اختتام 6 میچوں میں سے 5 میں کامیابی سے کیا اور پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔