ادارۂ نظریۂ پاکستان، ایوان قائداعظم' میں ''تقریبات یوم پاکستان '' کے سلسلے میں طلبا وطالبات کے مابین ملی نغمے سنانے کا انعامی مقابلہ

منگل 19 مارچ 2024 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ادارۂ نظریۂ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان قائداعظم' جوہر ٹائون لاہور میں ''تقریبات یوم پاکستان '' کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کے مابین ملی نغمے سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہوا۔ اس مقابلہ میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ منصفین کے فرائض علی بخش' محمد لطیف نظامی اور معاذ اکرام نے انجام دیئے، نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںسیدہ راحمہ نے اول،نویرہ فاطمہ نے دوم اورنور فاطمہ وحید نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ فائقہ انعام اور مومنہ زہرہ کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔

طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں عبدالمنان نے پہلی، محمد حسین نے دوسری اورعبداللہ نوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سید احمد مبین کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایلیمنٹری سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں میرب خلیل نے پہلی، زینب عمران نے دوسری اورسیدہ مانور فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ رافیہ امجد مائدہ کامران اور راحمین زیب کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

طلبا کے مقابلہ میں ایان محسن نے پہلی، دائود غازی نے دوسری اورمحمد نوشہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اسد عزیز اور عثمان بھٹی کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔سکینڈری/ہائر سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں عبیرہ کاشف نے پہلی ،عائشہ بٹ نے دوسری اور رائقہ دعا نےتیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آئی لارجمشید اور سیدہ آئمہ زہرہ کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں سلیمان امجد نے پہلی، سلمان امجد نے دوسری اور محمد احمد جاویدنے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ گریجوایٹ /پوسٹ گریجویٹ سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں کرن شہزادی نے پہلی، نور فاطمہ نے دوسری اورفاطمہ محمدنے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ فریحہ عارف کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔طلبا کے مقابلہ میں محمد انس نے پہلی ، خان محمد وٹو نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں کل بدھ کو دس بجے صبح ایوان قائداعظم' جوہر ٹائون لاہور میں سکولوں اور مدارس کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ''قرارداد پاکستان اتحاد ویکجہتی کی علامت ہے'' منعقد ہو گا۔