نوشہرہ کشتی پل سے دریائے کابل میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کرنے والی دوشیزہ کو ریسکیو1122نے بچالیا

منگل 19 مارچ 2024 20:45

e نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) نوشہرہ کشتی پل سے دریائے کابل میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کرنے والی دوشیزہ کو ریسکیو1122نے بچالیا۔ریسکیو1122کے مطابق پشاور کی رہائشی دوشیزہ عاصمہ سکنہ گلبرک نے گھر کے حالات سے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122نے ایک شہری کی کال پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مقامی غوطہ خوروں نے مشترقہ طور پر چند منٹوں میں رسپانس کرتے ہوئے ڈوبتی خاتون کی جان بچا لی،ریسکیو 22 11 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے ڈوبنے والی عورت کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کیا۔