ڈینگی کی روک تھام اور بچاؤ کے لیے ان اور آؤٹ ڈور کارروائیاں جاری رکھی جائیں،سی ای اوہیلتھ

بدھ 20 مارچ 2024 15:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اسلم اسد نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کی روک تھام اور اس سے بچاؤ کے لیے ان اور آؤٹ ڈور کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور بالخصوص ایسے مقامات جہاں لاروا کی افزائش کا خدشہ ہو وہاں صفائی ستھرائی، سپرے کا ضرور استعمال کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسدادِ ڈینگی کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں فوکل پرسن ڈینگی اوردیگرافسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سی ای او نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے دفاتر کی اندرونی اور بیرونی صفائی ، بالخصوص چھتوں کا بغور جائزہ لیں اور اس عمل کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی جگہ پر پانی جمع نہ ہو تاکہ ڈینگی مچھر اور اس کے لاروا کی افزائش ممکن نہ ہوسکے۔ انہوں نے پی ایچ اے اور میونسپل افسران کو ہدایت کی کہ وہ پارکوں اور قبرستانوں سمیت دیگر عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کو ہر ممکن طریقے سے بہتر بنائیں تاکہ کسی بھی جگہ ڈینگی مچھر افزائش اور خطرہ نہ ہو۔ اجلاس میں فوکل پرسن برائے انسداد ڈینگی نے ٹیموں کی جانب سے اب تک انجام دی جانے والی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :