پنجاب حکومت کا رواں برس گندم کی قیمت نہ بڑھانے پر غور

ْگندم کی امدادی قیمت 3 ہزار 900 روپے فی من رکھنے کی سمری تیار کر لی گئی، فیصلہ کابینہ کمیٹی

بدھ 20 مارچ 2024 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) پنجاب حکومت نے رواں برس گندم کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق گندم کی امدادی قیمت برائے سال 25-2024 کیلئے 3 ہزار 900 روپے فی من رکھنے کی سمری تیار کر لی گئی، فیصلہ کابینہ کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہو گا۔

(جاری ہے)

لاہور سمیت پنجاب میں گندم کی اجرائی قیمت اس وقت 4700 روپے مقرر ہے، گزشتہ برس گندم کی امدادی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کیا گیا، سال 2023 میں گندم کی امدادی قیمت کو 2300 روپے سے بڑھا کر 3900 روپے کیا گیا تھا۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت کے بارے میں مشاورت جاری ہے، گندم کی قیمت مستحکم رکھنے کا فیصلہ کابینہ کی منظوری سے مشروط ہو گا۔

متعلقہ عنوان :