ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ کی زیر صدارت سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بارے اجلاس

بدھ 20 مارچ 2024 19:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ کی زیر صدارت سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کہا کہ سب نیشنل گورننس (SNG) پروگرام مانسہرہ شہر کے لیے ویسٹ سائیکلنگ یونٹ کے منصوبے پرعمل درآمد کے لئے کا م کر رہی ہے۔ کوڑے کی ریسائیکلنگ کا یہ جدید، سستا اورموثر طریقہ مانسہرہ شہر میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس منصوبے میں بہت دلچسپی ظاہر کر تے ہوئے شرکاء سے اس منصوبے کی طویل مدتی پائیداری کے بارے میں دریا فت کیا۔ اجلاس میں اس ریسائیکلنگ پلانٹ کے لیے پانو روڈ پر مذبح خانے کے احاطے کے اندر 5 کنال زمین مختص کر نے کابغور جائزہ لیاگیا ۔بعد ازاں شرکا مجلس نے مجوزہ جگہ کا دورہ کیا۔اجلاس میں تحصیل چیر مین ما نسہرہ شیخ محمد شفیع، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ)سردار جواد مروت،اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ مس قرت العین،ٹیم لیڈر SNG پروگرام کاشف علی اور FCDO-UK کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر نوید افتخار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :