ہیمسٹرنگ انجری، متھیشا پاتھیرانا انڈین پریمیئر لیگ کے آغاز سے محروم

جمعرات 21 مارچ 2024 14:43

چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر متھیشا پاتھیرانا ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل )کے ابتدائی میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے ۔21 سالہ متھیشا پاتھیرانا آئی پی ایل کی فرنچائز چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چنائی سپر کنگزکے مطابق متھیشا پاتھیراناہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں وہ رواں ماہ کے شروع میں سلہٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بائولنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

ہیمسٹرنگ انجری کے باعث وہ بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی سے بھی محروم رہےتھے۔ سی ایس کے کے مطابق متھیشا پاتھیرانا بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ 26مارچ کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف ٹیم کے دوسرے میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔متھیشاپاتھیرانا کی انجری چنائی سپر کنگزکے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، جو پہلے ہی نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے کے بغیر میدان میں اترے گی ۔ڈیون کونوے انگوٹھے کی چوٹ کی وجہ سے مئی تک کھیل کے میدان سے باہر ہو گئے ہیں۔