روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے27 مارچ تک درخواستیں طلب

جمعہ 22 مارچ 2024 11:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے روس میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ لی شو‘‘ میں شرکت کے لئے 27 مارچ تک درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3 روزہ نمائش روس کے شہرماسکو میں4سے 6جون تک جاری رہے گی جس میں لیدر اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :