اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بیس اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

جمعہ 22 مارچ 2024 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بیس اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سول جج مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور دیگر کیخلاف تھانہ کراچی کمپنی میں درج آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت پی ٹی آئی وکلا سردار محمد مصروف خان، نعیم حیدر پنجوتھا اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بانی پی ٹی ائی اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی ائندہ سماعت بیس اپریل تک ملتوی کر دی۔