باڑہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

ہفتہ 23 مارچ 2024 15:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے تحصیل باڑہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں انتظامی افسران، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور سماجی افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) حسیب الرحمن خلیل اور اسسٹنٹ باڑہ شہاب الدین نے ریلی کی قیادت کی۔ یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ ریلی میں شریک شرکا کا کہنا تھا کہ 23 مارچ اس جوش اور ولولے کی بنیاد ہے جس نے ایک ملک کی تخلیق کی، اسی جوش اور ولولے کے ساتھ ہم نے اپنے ملک کےلیے مزید خدمات انجام دینی ہیں، 23 مارچ 21ویں صدی میں مسلمانوں کی جدوجہد اور قربانیوں کا نچوڑ ہے۔