گورنمنٹ پرائمری سکول بحرالعلوم چمن کے زیرِ اہتمام یوم پاکستان تقریب کا انعقاد
پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،حافظ صدیق مدنی
ہفتہ 23 مارچ 2024 21:20
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ نامساعد حالات میں پاکستانی قوم کے دل و دماغ میں امید اور حوصلے کی شمع روشن کی جائے اور اسے باور کرایا جائے کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات اور دشمنوں کی مسلسل سازشوں کے باوجود پاکستان کا مستقبل بڑا محفوظ اور تابناک ہے۔
پاکستان جب سے جوہری طاقت بنا ہے‘ اس کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہو گیا ہے۔ ہمارے ازلی دشمن بھارت کے لیے اب پاکستان پر روایتی جنگ مسلط کرنا ممکن نہیں رہا۔ اس لیے وہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ ہم اس مملکتِ خداداد کو ایک پرامن اور خوش حال ملک اور دینِ اسلام کا قلعہ بنانے کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔ آگے بڑھنے کیلئے قوموں کو جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ سب ہمارے پاس موجود ہیں۔ ہمیں ایک ایسا معاشرہ قائم کرنا ہے جو جدید‘اسلامی ‘ فلاحی‘ جمہوری ہو۔ حافظ محمدصدیق مدنی نے مذید کہا کہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو ا?ج تک دل سے تسلیم نہیں کیا اور وہ مسلسل پاکستان کی سلامتی کیخلاف سازشوں میں مصروف رہتا ہے۔ پاکستان اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے نہایت اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ دنیا کی تمام بڑی طاقتیں پاکستان کی اہمیت سے واقف ہیں ، پاکستان ایک نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا اور یہ ایک نظریاتی ملک ہے اور ملک دشمن بیرونی قوتوں کے ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کی خاطر پاکستانی قوم کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی ناگزیر ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.