مارچ یو م قرار داد پاکستان پر پاکستان اپنی جغرافیائی حیثیت اپنے مقدس نظریے ایک غیرت مند قوم اور اپنی ایٹمی قوت کی بناء پر پو ری دنیا میں ایک ممتاز اور اسلامی جمہو ریہ ملک ہے ،ختمنبوت اسلامک سنٹر

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:06

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) یوم قرار داد پاکستان 23مارچ کے حوالے سے ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر میں رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ23مارچ یو م قرار داد پاکستان پر پاکستان اپنی جغرافیائی حیثیت اپنے مقدس نظریے ایک غیرت مند قوم اور اپنی ایٹمی قوت کی بناء پر پو ری دنیا میں ایک ممتاز اور اسلامی جمہو ریہ ملک ہے یہ وہ واحد ملک ہے جو لا کھوں مسلمانوں کی قر با نیاں دے کر صرف لا الہ الا للہ نے نام پر حاصل کیا گیا،مولانا ملک خلیل احمد اشرفی ،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی ،مولانا محمد مغیرہ ،محمدحنیف مغل نے کہا کہ پا کستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا پو ری دنیا کے مسلمانوں کے سوچوں کے محور اور اجتماعیت کا مرکز پاکستا ن ہے جہاں مسلم دنیا کی نظر مرکوز ہے ہمیں یہ امید اور تمنا ہے کہ یہ ملک اسلام کا مضبوط قلعہ بنے، ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں آج تجدید عہد وفا کا دن ہے۔

(جاری ہے)

ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے مولانا محمد سلمان عثمانی نے کہا کہ پاکستان کے نام سے الگ خطہ حاصل کرتے وقت مسلمانوں کو اپنی عزت وآبرو،مال ودولت اور گھربارکی جوقربانی دینی پڑی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی لیکن افسوس کہ ان قربانیوں کے اصل مقصد کونہ صرف فراموش کردیاگیابلکہ قائد اعظم کے فکر اور ویژن سے غداری بھی کی گئی پاکستان اپنی جغرافیائی حیثیت اپنے مقدس نظریے ایک غیرت مند قوم اور اپنی ایٹمی قوت کی بناء پر پو ری دنیا میں ایک ممتاز اور اسلامی جمہو ریہ ملک ہے یہ وہ واحد ملک ہے جو لا کھوں مسلمانوں کی قر با نیاں دے کر صرف لا الہ الا للہ کے نام پر حاصل کیا گیا، پاکستان کی بنیادجس نظریہ پر رکھی گئی تھی اور بانیء پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے جو رہنما اصول وضع کئے تھے ہم نے من حیث القوم ان کو نہ صرف بھلا دیا ہے بلکہ ان اصولوں سے مسلسل انحراف برتا جا رہاہے،انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار اور اس کے گماشتوں نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی انکی نا پاک جسارت ہے پاکستان انشاء اللہ تا قیامت قا ئم و دائم رہے گا پاکستان کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،پاکستان کی حفاظت اپنے ایمان کا جزو سمجھتے ہیں۔