سکھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) سکھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد،جامعہ محمودیہ قریشی گوٹھ میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب و ریلی نکالی ،یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے،حافظ غلام اللہ بروہی کا تقریب و ریلی سے خطاب تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی یوم پاکستان روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا یوم پاکستان کے حوالے سے جامعہ قاسم العلوم محمودیہ قریشی گوٹھ سکھر کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب و ریلی کا اہتمام کیا گیا تقریب میں جامعہ قاسم العلوم محمودیہ کے مہتمم حافظ غلام اللہ بروہی،قاری غلام معاویہ،مولانا امداد اللہ،قاری محمد مدنی،غلام مہدی ،جاد اللہ بروہی سمیت مدرسے ہذاہ کے طلبائ ننے شرکت کی اور یوم دفاع کے شہدائ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی تقریب و شرکائ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ علمائ کرام و دیگر کا کہنا تھا کہ یہ وطن ہم نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا اس کی سلامتی استحکام ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے یوم پاکستان کا دن اقبال کے خواب اور قائد اعظم کی جدوجہد کا دن ہے اور جب بھی ہم 23 مارچ کا دن منائیں تو یاد ہونا چاہیے کہ ہم نے کیا کھویا ہے اور کیا پایا ہے اور ملک کے لیے ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے اور اس دن کو پوری قوم جوش وجذبے سے منا کر دنیا پرثابت کرنا چاہتی ہے کے پاکستانی ایک زندہ قوم ہیں۔

#