#قرارداد پاکستان کی اہمیت کو نئی نسل تک پہچانا قومی فریضہ ہے ۔ام سلیط مقاصد پاکستان کے لیے ہر ایک کواپنے کردار ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے،مقررین

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:30

B ڈھاڈر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) ملک بھر کی طرح ضلع کچھی میں بھی 23 مارچ یوم پاکستان جوش وجزبے سے منائی گئی اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کچھی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ڈھاڈر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کچھی محترمہ ام سلیط اور ڈی۔او۔ای کچھی میر عبدالنبی ساسولی تھے جبکہ اعزازی مہمان تحصیل دار ڈھاڈر میر لیاقت علی جتوئی تھے۔

تقریب میں ڈھاڈر کے مختلف گرلزاور بوائز ہائی سکولوں کے طلبہ طالبات اساتذہ کرام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔جہاں طالب علموں نے ملی نغموں اور تقاریر سے سما باندھے رکھا اور حاضرین کے لہو کو گرمایا۔۔اپنے خطاب میں محترمہ ام سلیط اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان نسل کاوطن و قوم سے محبت قابل دید اور قابل رشک ہے ان کی صلاحیتوں پر ہمیں ناز ہے ہم سب کا یہ قومی فریضہ ہے کہ قرارداد پاکستان کی اہمیت اور اسکے تاریخی پس منظر سے نئی نسل کو ہر آن آگاہ رکھیں۔

(جاری ہے)

مقاصد پاکستان کے لیے جہاں ہر فرد کو اپنے کردار اور ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی ضرورت ہے وہاں یوم پاکستان تحریک پاکستان اور ملکی آزادی کے لیے بیش بہا قربانیوں اور کرداروں کو بھی ہمیشہ یاد رکھنا ہے جنہوں نے اسوقت کے کٹھن حالات میں قیام پاکستان کے لیے جدوجہد کی۔۔تقریب میں طالب علموں کی خوب حوصلہ افزائی کی گی اور مہمان خصوصی نے ان میں نقد انعامات تقسیم کیے۔