یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانہ کا برج خلیفہ پر پاکستان کے قومی پرچم کی نمائش پر اظہار تشکر

اتوار 24 مارچ 2024 00:10

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) ابوظہبی متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانہ نے برج خلیفہ پر پاکستان کے قومی پرچم کی نمائش پر اظہار تشکر کیاہے۔

(جاری ہے)

سفارت خانہ پاکستان،ابوظہبی کے بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا سفارت خانہ پاکستان کے قومی دن کے موقع پر برج خلیفہ کے اوپر پاکستانی پرچم کی نمائش کے شاندار دوستانہ اقدام پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ یکجہتی اور دوستی کا یہ عمل دونوں ممالک کے درمیان گہرے رشتے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہم دوستی اور خیر سگالی کے مظاہرے سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔