شام نے دمشق کے قریب اسرائیلی میزائل حملے کو ناکام بنا دیا

اتوار 24 مارچ 2024 10:30

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) شام نے دمشق کے قریب اسرائیلی میزائل حملے کو ناکام بنا دیا۔ تاس کے مطابق شامی فضائی دفاع نے جاری بیان میں کہاکہ انہوں نے دمشق کے جنوبی مضافات میں فضائی اہداف پر اسرائیلی فضائیہ کے جارحانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے 19 مارچ کو شامی فضائی دفاع نے گولان کی پہاڑیوں کی جانب سے دمشق پر فائر کیے گئے کئی اسرائیلی میزائل حملے کو ناکام بنایا۔

متعلقہ عنوان :