گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طالبہ ہراسگی کے معاملے میں اسسٹنٹ پروفیسر معطل

پیر 25 مارچ 2024 21:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طالبہ کو مبینہ ہراساں کرنے کے معاملے پر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگریزی ڈاکٹر محبوب کو واقعے کی انکوائری سامنے آنے تک معطل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی انکوائری تک اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محبوب صرف اپنے کیس کے سلسلے میں کالج آسکیں گے۔

یونیورسٹی کی فیکلٹی اور ڈائریکٹر شعبہ انگریزی سمیت تمام سٹاف کو واقعے سے متعلق کوئی بھی بیان دینے سے روک دیا گیا ہے۔وائس چانسلر جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان کا کہنا ہے کہ 19مارچ کو شعبہ انگریزی میں ہونے والے واقعے پر پریشان ہیں اور ہراسانی کو کسی صورت برادشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :