میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،آئیگانتالیہ سویٹیک اور کوکو گف پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 25 مارچ 2024 22:28

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈکھلاڑی آئیگانتالیہ سویٹیک اور امریکی ٹینس سٹار کوکو گف میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ جاپان کی نامور ٹینس سٹار و چار گرینڈسلام کی فاتح نائومی اوساکا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم فلوریڈا میں جاری ہے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈکھلاڑی آئیگانتالیہ سویٹیک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کی کھلاڑی لنڈا نوسکووا کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 7-6(9-7)شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

امریکا کی کوکو گف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کی حریف کھلاڑی اوشین ڈوڈین کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں فرانسیسی ٹینس سٹار کیرولین گارشیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی نامور ٹینس سٹار و چار گرینڈسلام کی فاتح نائومی اوساکا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 5-7سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔