ڈاکٹر طاہرالقادری کا سردار شاکر مزاری کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 25 مارچ 2024 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تنظیم کے رہنماسردار شاکر خان مزاری کے بڑے بھائی سردار لطف علی خان مزاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اورمرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان نے بھی مرحوم کی بخشش و درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔

مرحوم کی نماز جنازہ بستی وڈیرہ محمد شریف خان اقبال آباد (رحیم یار خان انٹرچینچ) میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی،صوبائی،ضلعی رہنماں،کارکنان سمیت سیاسی،سماجی،مذہبی شخصیات اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔