ضلع ملاکنڈ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق ، ایک شدید زخمی ہوگیا

پیر 25 مارچ 2024 22:40

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) تحصیل درگئی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ شام درگئی کے نواحی گاؤں انارتنگے میں دو بھائیوں الیاس، حضرت خان پسران ابراہیم گل کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک راہگیرحاجی شیر حسن شدید زخمی ہوا جو بعد میں زخمی کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا جبکہ بیٹوں کے درمیان لڑائی کے صدمے سے باپ ابراہیم گل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو ا۔ فائرنگ کے دوسرے واقعے میں لیویز چوکی غاورکلے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان بلال خان ولد نور محمد سکنہ خٹ کلے زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتا ل درگئی منتقل کیا گیا۔