امریکی لگژری موٹر ساز کمپنی لوسیڈ کا سعودی کمپنی سے 1 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ

منگل 26 مارچ 2024 09:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) لگژری الیکٹرک کار بنانے والی امریکی کمپنی لوسیڈ نےکہا ہے کہ اس نے سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سے وابستہ ایک کمپنی سے ایک بلین ڈالر حاصل کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق لوسیڈ نے کہاکہ انویسٹمنٹ کمپنی ’’ ایار تھری‘‘ جو خود مختار دولت فنڈ کی ذیلی کمپنی ہے، ایک بلین ڈالر مالیت کے لوسیڈ کے قابل تبادلہ ترجیحی حصص خریدے گی۔ لوسیڈ جس کا ہیڈ کوارٹر کیلیفورنیا میں ہے، کے حصص کے نرخ مرکزی کاروباری اوقات سے باہر ٹریڈنگ کے دوران تقریباً 4 فیصد بڑھ گئے ہیں۔