راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ، 40 ملزمان گرفتار

منگل 26 مارچ 2024 14:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران چوری،قمار بازی،پتنگ فروشی،منشیات سمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث 40ملزمان کو گرفتارکر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث2ملزمان عثمان اورندیم کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے چوری شدہ 3موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔

سول لائنز پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے والے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں زین، شان،مرادعلی،خرم،عدنان اورمجتبیٰ شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 35ہزار 700روپے،3موبائل فون اورتاش کے پتے برآمدہوئے۔رتہ امرال پولیس نے ملزم وصیع سے 70پتنگیں اور2ڈوریں، سٹی پولیس نے ملزم افضال سے 10پتنگیں اور2ڈوریں،وارث خان پولیس نے ملزم نعمان سے 15پتنگیں اورڈور، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم علیان سے 30پتنگیں اورڈور، ویسٹریج پولیس نے ملزم رضوان اورملک نیاز سے 30پتنگیں اور 2ڈوریں، ایئرپورٹ پولیس نے ملزم جنت گل سے 20پتنگیں،صدرواہ پولیس نے2ملزمان اویس اورکیفی سے 75پتنگیں اور5ڈوریں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

روات پولیس نے مرتضی سے 1کلو500گرام چرس، گوجرخان پولیس نے ملزم وحید اللہ سے1کلو 400 گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم مظہر سے1کلو205گرام چرس،واہ کینٹ پولیس نے ملزم اول خان سے 1کلو280گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ریاض سے 530گرام چرس، ملزم شعیب سے 560گرام چرس، ایئرپورٹ پولیس نے ملزم حیات سے 550گرام چرس، مورگاہ پولیس نے ملزم مقدس سے 520گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عباس سے 525گرام چرس، صدربیرونی پولیس نے ملزم مجتبیٰ سے 540گرام چرس برآمد کرلی۔

سٹی پولیس نے ملزم عبدالرحمان سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم رضوان سے1پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم مبشر سے1آہنی مکہ،ملزم عتیق سے5لیٹرشراب، صادق آباد پولیس نے ملزم وقاص سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم جمیل سے 10لیٹرشراب، صدر بیرونی پولیس نے2ملزمان آصف اورشان سے 40لیٹرشراب،ایک رائفل 223بور اور1کاربین، ویسٹریج پولیس نے ملزم نعمت اللہ سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن،سول لائنز پولیس نے ملزم قسمت خان سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے جنت گل سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم جنید سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن،گوجرخان پولیس نے ملزم مشرف سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔