سیالکوٹ پولیس کی پتنگ بازوں و پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی،630 ملزمان گرفتار

منگل 26 مارچ 2024 14:22

سیالکوٹ پولیس کی پتنگ بازوں و پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی،630 ملزمان ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) سیالکوٹ پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 630 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے پتنگ بازوں و پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 681 مقدمات درج کیے، ان ملزمان کے قبضہ سے 29967پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے 630 ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز کو پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کو موثر بنانے کے لئے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمرا ٹیکنالوجی کو بھی استعمال میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آگاہی کے لئے مساجد اور بازاروں میں اعلانات کے ساتھ کیبل ٹی وی اور سوشل میڈیا پر آگاہی مہم بھی جاری ہے،قاتل ڈور کے پھرنے سے کئی افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ کارروائی کامقصدقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس خونی کھیل پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہے تاہم اس سلسلہ میں شہریوں کا تعاون ہمارے لیے اہم ہے۔