ڈپٹی کمشنرکی زیر ِصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ِڈینگی اجلاس کاانعقاد

منگل 26 مارچ 2024 16:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) شعیب علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا ڈاکٹر اسلم اسدنے ضلع کی موجودہ ڈینگی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

اُنہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران ضلع میں اب تک ڈینگی کا ایک تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ڈینگی ویکٹر سرویلنس کی ٹیموں نے اس سال 18 مثبت مقامات پر ڈینگی لاروا کا پتہ لگا کرختم کیا ہے۔ ضلع بھر میں ڈی وی آر ریزولوشن، ٹی پی وی اور ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی کوریج 100 فیصد ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد ِڈینگی ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ آنے والے دنوں میں ضلع میں ڈینگی کی وباء سے بچنے کے لیے اسی رفتار وجذبہ سے کام کیا جائے۔

انہوں نے پی ایچ اے،میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پارکوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کو ہر ممکن طریقے سے بہتر بنائیں تاکہ کسی بھی جگہ ڈینگی مچھر افزائش اور خطرہ نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :