کراچی، ایچ کے انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ دیوان یونیورسٹی کے نام

منگل 26 مارچ 2024 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کی جانب سے ایچ کے انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل دیوان یونیورسٹی کے نام ،ایچ کے انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں دیوان یونیورسٹی نے پریسٹن یونیورسٹی کو شکست دے دی، ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کے حفیظ خان نے کہا کہ شہر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، ایچ کے اسپورٹس کراچی کو اسپورٹس سٹی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، کھیل جسمانی نشوونما کے ساتھ ذہنی نشوونما بھی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

شہر کی رونقیں بحال کرنے میں اسپورٹس کی سرگرمیاں کی جائیں۔اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا جائے گا، ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ مینجمنٹ اسپورٹس کے ہر شعبے کو فعال کرے گی۔ کراچی میں کرکٹ ، فٹبال، ہاکی ، فٹسال کو فروغ دینے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ کھیل کے ذریعے شہر کی رونقیں بحال ہوتی ہیں، نوجوانوں کو مثبت سرگرمی ملتی ہے۔ نوجوان طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل پر بھی توجہ دیں۔