مرکزی چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ کی بشام میں چینی باشندوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت

منگل 26 مارچ 2024 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین آفتاب خان شیرپاؤ نے بشام ، شانگلہ میں چینی باشندوں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں چینی باشندوں پر دہشت گرد حملہ میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت کا سن کر دلی دکھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے ہماری معیشت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں ، اس حوالے سے فوری اور موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔