ایبٹ آباد، ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے شفٹ 2 کے افسران اور جوانوں کے لیے رول کال کا انعقاد

منگل 26 مارچ 2024 18:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ایس ایس ی ٹریفک طارق محمود خان کی جانب سے شفٹ 2 کے افسران اور جوانوں کے لیے رول کال کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی منڈیاں، انسپکٹر ٹریفک اور دیگر بیٹ انچارچ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایس ایس پی ٹریفک نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل خان کی جانب سے سپلائی تا جب پل جو پوائنٹ بتا ئے گئے ہیں ان پر جمعرات سے پہلے پہلے نفری کی تعیناتی یقینی بنائی جائے ، روڈ پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کی خاطر افسران اور جوانوں کی روڈز پر موجودگی ضروری ہے ، اس کے ساتھ ساتھ سڑک پر منی اڈے اور پارکنگ کسی صورت اجازت نہ دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ساتھ اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کریں ، اخلاق کا دامن نہ چھوڑیں۔

متعلقہ عنوان :