{صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس

ض*میںپنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی قرضہ جات کی سکیموں پرپیش رفت کا جائزہ ٹ*صوبائی وزیر کی پنجاب روزگار سکیم کا ایمپکٹ ایسیسمنٹ کرانے کی ہدایت

منگل 26 مارچ 2024 18:40

(لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی قرضہ جات کی سکیموں پرپیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی پیسک سدرہ یونس نے سکیموں پرپیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی قرضوں کی سکیمیں بامقصد ہونی چاہئیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے پنجاب روزگار سکیم کا ایمپکٹ ایسیسمنٹ کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب روزگار سکیم کی افادیت اور اس سے فائدہ اٹھانے والوں کے حوالے سے مکمل رپورٹ دی جائے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خود روز گار سکیم کا معاملہ پیسک بورڈ کے اجلاس میں رکھا جائے اوربورڈ میں معاملہ حل ہونے تک اخوت کے ساتھ کوئی نیا معاہدہ نہ کیا جائے۔ایم ڈی پیسک سدرہ یونس نے کہاکہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے اب تک قرضہ جات کی 22 سکیمیں متعارف کرائیں جن میں سے 7آپریشنل ہیں۔سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ،سینئر اکنامک ایڈوائزر جاوید اقبال، بنک آف پنجاب کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔