qراولپنڈی ،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،23 ملزمان گرفتار

منگل 26 مارچ 2024 18:40

ّراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں 23 ملزمان گرفتار کر کے ساڑھے 8 کلو سے زائد چرس، شراب اور اسلحہ مع ایمونیشن برآمد کرلیا تھانہ روات پولیس نے مرتضی سے 1 کلو 500 گرام چرس، تھانہ گوجرخان پولیس نے وحید اللہ سے 1 کلو 400 گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے مظہر سے 1 کلو 205 گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے اول خان سے 1 کلو 280 گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے ریاض سے 530گرام چرس، شعیب سے 560گرام چرس، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے حیات سے 550 گرام چرس، تھانہ مورگاہ پولیس نے مقدس سے 520 گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عباس سے 525 گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مجتبی سے 540 گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے عبدالرحمان سے 1 پستول 30 بور، رضوان سے 1 پستول 30بور، مبشر سے 1 آہنی مکہ، عتیق سے 5 لیٹرشراب، تھانہ صادق آباد پولیس نے وقاص سے 1 پستول 30 بور، جمیل سے 10 لیٹر شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے آصف اورشان سے 40 لیٹر شراب، 1رائفل 223 بور اور 1 کاربین، تھانہ ویسٹریج پولیس نے نعمت اللہ سے 1 پستول 30بور، تھانہ سول لائنز پولیس نے قسمت خان سے 1 پستول 30بور، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جنت گل سے 1 پستول 30 بور، جنید سے 1پستول 30بور، تھانہ گوجرخان پولیس نے مشرف سے 1 پستول 30 بور برآمد کرلیا۔