ک*اوکاڑہ جامعہ اشرف المدارس کے مفتیان عظام نے 300سو روپے فی کس صدقہ فطر کا اعلان

منگل 26 مارچ 2024 18:40

* اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) اوکاڑہ جامعہ اشرف المدارس کے مفتیان عظام نے 300سو روپے فی کس صدقہ فطر کا اعلان کر دیا ہے ترجمان مولاناپیر محمد خالد زاہد اشرفی کی صحافیوں سے گفتگو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مرکز علوم اسلامیہ جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس کے مفتیان عظام جانشین شیخ القرآن صاحبزادہ پیرمفتی محمد فضل الرحمان اوکاڑوی،شیخ الحدیث مفتی حافظ غلام یسین اشرفی،علامہ پیر محمد حمزہ اوکاڑوی،مفتی غلام دستگیر اکبری اشرفی، مفتی محمد حامد سبحانی اوکاڑوی اشرفی،مفتی محمد نیاز اشرفی سمنانی نے 2کلو آٹا یا 2 کلو گندم کے حساب سے 300 سو روپے فی کس صدقہ فطر کا اعلان کردیا ہے یہ بات جانشین شیخ القرآن مولاناپیرقاری محمدخالدزاہداشرفی کوارڈینیٹر شعبہ تعلیمات جامعہ ہٰذا نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران بتائی انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے دن نماز فجر سے پہلے پیدا ہونے والے بچے کا بھی فطرانہ ادا کرنا واجب ہے انہوں نے مزید بتایا کہ کتب احادیث میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ہم ایک صاع (چار کلو گرام) کھجوریں، جو، پنیر اور کشمش کا صدقہ فطر ادا کرتے تھے صاحب ثروت حضرات کے لئے یہ صدقہ فطر ادا کرنا واجب ہے ترجمان مولاناپیر محمد خالد زاہد اشرفی نے کہا کہ جامعہ اشرف المدارس کے مفتیان عظام مزید بیان کرتے ہیں کہ جس طرح قربانی کے جانوروں میں تنوع ہے اور ان کی کئی اقسام ہیں اس طرح صدقہ فطر میں بھی تنوع ہے اس کی کئی اقسام ہیں جو لوگ جس حیثیت کے ہوں وہ اس حیثیت سے صدقہ فطر ادا کریں مثلاً جو کروڑوں پتی لوگ ہیں وہ چار کلو گرام پنیر کے حساب سے صدقہ فطر ادا کریں، جو لاکھ پتی ہیں وہ چار کلو گرام کشمش کے حساب سے صدقہ فطر ادا کریں جو ہزاروں روپے آمدنی والے ہیں وہ چار کلو گرام کھجور کے حساب سے صدقہ فطر ادا کریں جو سینکڑوں روپے آمدنی والے ہیں وہ 2کلو گرام آٹا یا 2 کلو گرام گندم کے حساب سے صدقہ فطر ادا کریں آج کل کروڑوں پتی ہوں یا سینکڑوں روپے آمدنی والے ہوں سب ِ2 کلو گرام گندم کے حساب سے صدقہ فطر ادا کرتے ہیں جبک ایسا کرنا مناسب نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :