ُ 8 سالہ بچی کو کرنٹ لگنے کا معاملہ :نیپرا اتھارٹی کا تمام میڈیکل اخراجات اٹھانے کا حکم

&ماہانہ وظفہ اور مصنوعی ہاتھ لگا کر دیا جائے ،بڑے ہونے پر ملازمت بھی دی جائے ،آئیسکو کو حکم

منگل 26 مارچ 2024 18:41

-اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) حسن ابدال کے علاقے محلہ کچی آبادی میں 8 سالہ بچی کو کرنٹ لگنے کے واقعے کا معاملہ،نیپرا اتھارٹی نے آئیسکو کو بچی کے تمام میڈیکل اخراجات اٹھانے کا حکم دیدیا ،آئیسکو بچی کو مصنوعی ہاتھ بھی لگوا کر دے، بچی کو ماہانہ معقول وظیفہ بھی مقرر کیا جائے جبکہ بچی کے بڑے ہو جانے پر آئیسکو متاثرہ بچی کومعذور کوٹے پر ملازمت دینے کا بھی پابند ہوگا، نیپرا کی جانب سے کہاگیا کہ اگست 2023 کو حسن ابدال کے علاقے محلہ کچی آبادی میں 11 ہزار کے وی تاروں سے شعلے گرنے سے بچی کے دونوں ہاتھ جھلس گئے تھے، 11 ہزار کے وی کی تاریں متاثرہ گھر کی دیوار سے ٹچ ہو رہی تھی، متاثرہ فیملی کی جانب سے متعدد بار شکایات کے باوجود آئیسکو حکام نے کو ئی ایکشن نہیں لیا تھا، نیپرا اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ اتھارٹی کو پیش کی تھی ، جس کی روشنی میں اتھارٹی نے آئیسکو کو متعلقہ ہدایات جاری کی ہیں، آئیسکو 14 دنوں میں متعلقہ ہدایات پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے رپورٹ پیش بھی کرے،مزید برآں ، اتھارٹی نے آئیسکو کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے،

متعلقہ عنوان :