پ*9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، عمر سرفراز ودیگر کیخلاف چالان عدالت پیش

ذ*عدالت نے ملزمان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا،سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی

منگل 26 مارچ 2024 18:41

* لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) شیر پاو پل پر اشتعال انگیز تقریر سمیت سانحہ 9 مئی کے 6 مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماوں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے مسلم لیگ (ن) ہاوس اور شیر پاو پل پر اشتعال انگیز تقریر سمیت پانچ مقدمات کے تتیمہ چالان عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ مزید ملزمان کے متعلق چالان جمع کروا دیا ہے، ملزمان کو طلب کیا جائے۔بعدازاں عدالت نے ہمراہی ملزمان کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔