cشکیرا ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ سٹیج شیئر کرنے کی خواہاں

yشکیرا اس وقت اپنی نئی البم کی ریلیز کی پروموشن میں مصروف ہیں

منگل 26 مارچ 2024 18:45

_ نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا نے کہا ہے کہ وہ موسیقی کی دنیا میں ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

شکیرا اس وقت اپنی نئی البم کی ریلیز کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس البم کو سابق ہسپانوی فٹبالر جیرارڈ پک سے علیحدگی کے بعد ان کی موسیقی کی دنیا میں واپسی قرار دیا جا رہا ہے۔اپنی البم لاس موئریس یانو لوران کی پروموشن کے موقع پر نامور گلوکارہ سے دلچسپ سوال کیا گیا۔میڈیا سے بات چیت میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کس گلوکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں تو شکیرا نے جواب دیا کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

متعلقہ عنوان :