ح*اے این ایف کی کارروائیاں، 640کلو سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

منگل 26 مارچ 2024 19:30

* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ، مختلف کارروائیوں میں 640کلو سے زائد منشیات برآمد جبکہ 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مغربی بائی پاس کوئٹہ کے قریب سے 230کلو ہیروئن، 220کلو کرسٹل برآمد کی گئی ، ماشکیل چاغی سے 100کلو افیون اور 80 کلو چرس برآمدکرلی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب تین ملزمان سے 6.8کلو ویڈ برآمدکی گئی جبکہ کھنہ پل اسلام آباد سے 602 گرام ویڈ برآمدکی گئی ۔ترجمان کے مطابق ایک اورکارروائی راولپنڈی میں کی گئی جہاں صدر کے قریب دو ملزمان سے ڈھائی کلو چرس برآمدکرلی گئی ، گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔