کمشنر لاہور کی زیر صدارت ماحولیات این او سی ز اور ٹینریز کے حوالے سے اجلاس

منگل 26 مارچ 2024 20:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ماحولیات این او سی ز اور ٹینریز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ماحولیات این او سیز کیلئے 23کیسز پیش کیے گئے۔ کمشنر لاہور نے ہر کیس کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں کمرشل بلڈنگز، پٹرول پمپس، سکولز اور پولٹری فارمز کے این او سیز جاری کئے گئے جبکہ 3 موخر کئے گئے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ این او سی ز کے لئے فزیکل سروے ضروری ہے۔ فزیکل سروے کا ویڈیو ثبوت بھی رپورٹ کا حصہ بنائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا جو ٹینریز مینجمنٹ کیساتھ مکمل رابطہ رکھیں۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ نئی ٹینری لگانے سے پہلے کروم ڈسچارج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی ہوگا۔ وگرنہ نئی ٹینری کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

ٹینریز مالکان یقینی بنائیں کہ زیریلا پانی کسی ٹینری سے باہر نہ آئے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات کے مطابق ہر ٹینری کیلئے واٹر ٹریٹمنٹس پلانٹ لگانا لازمی ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور محمد وسیم، ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز سمیت ماحولیات کے افسران نے شرکت کی جبکہ ڈی سی قصور نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔