وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا شانگلہ حملہ کے واقعہ میں چینی شہریوں کی اموات پر اظہار افسوس

منگل 26 مارچ 2024 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے شانگلہ حملہ کے واقعہ میں چینی شہریوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بے رحمانہ حملے معاشرتی امن اور ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے واقعہ کی شدید مذمت بھی کی۔ وزیر قانون نے واقعہ میں ہلاک ہونے والے بے گناہ لوگوں کے خاندانوں کے لئے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :