یوکرین میں امن کے حوالے سے ہمارے بغیر کوئی بھی سربراہی اجلاس بے کار ہو گا، روس

بدھ 27 مارچ 2024 09:00

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) روس نے کہا ہے کہ اس کی شمولیت کے بغیر یوکرین میں امن کے حوالے سے کوئی بھی سربراہی اجلاس بے سود ہوگا۔تاس کے مطابق یہ بات روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ایک انٹرویو میں کہی۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہاکہ روس خود کو مغرب سے بچانے کے لیے یوکرین کے خلاف دو سالہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، یو کرین کا مسئلہ روس کی شرکت کے بغیر حل نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے یورپی یونین اور دیگر ممالک کی طرف سے روسی اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو کنٹرول کرنے اور انہیں یوکرین کے حوالے کرنے کے منصوبوں کی بھی مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :