سید نااما م حسنؓ کی سیر ت وکرادار امت کیلئے مشعل راہ ہے‘سنی علما ء کونسل

نواسہ رسولﷺ نے امت کی بھلائی کیلئے حکومت کو ٹھکرا کر صلح کو ترجیح دی‘مولانا حافظ حسین احمد

بدھ 27 مارچ 2024 12:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) صدر سنی علما ء کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ سید نااما م حسنؓ کی سیر ت وکرادار امت کیلئے مشعل راہ ہے،آپؓ اپنے نانا ؐجان اور والدینؓ کی طرح سخی اور خدا ترس تھے کبھی سائل کو خالی ہاتھ نہیں جانے دیتے تھے،نواسہ رسولﷺ نے امت کی بھلائی کیلئے حکومت کو ٹھکرا کر صلح کو ترجیح دی۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ امام حسنؓ کے بوقت ولادت کان میں نبیوں کے امامﷺ نے اذان دی اور اپنے لعاب دھن سے انکے دنیاوی رزق کی شروعات کی،حضرت علیؓ نے امام حسنؓ و حسین ؓسے کبھی سخت زبان استعمال نہیں کی، امام حسن کا نام اللہ تعالی نے خود رکھا،دونوں شہزادے اکٹھے کھڑے ہوتے تو شبیہ پیغمبر بنتی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسن ؓ سخی ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے زاہدو عابد بھی تھے خوف و خشیت کا یہ عالم تھا کہ جب حضرت امام حسنؓ وضو فرماتے تو آپ کے بدن کا جوڑجوڑ خوفِ الٰہی سے کانپنے لگتاآپؓ حرمین شریفین میں جاکر عبادت کرنے کو بے حد پسند فرماتے آپؓ نے پچیس حج پیدل ادا فرمائے لوگوں نے عرض کیا حضورؓ سواریاں ہوتے ہوئے آپؓ پیدل کیوں تشریف لے جاتے ہیں آپؓ نے فرمایا کہ مجھے اپنے مولاکے گھر کی طرف سوار ہو کر جاتے ہوئے شرم آتی ہے۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ر ب کا ئنا ت ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا ء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :