حیدرآباد، ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب اعلیٰ میرپورخاص ریجن کی جانب سے کپھرو شہر میں کھلی کچہری منعقد

بدھ 27 مارچ 2024 13:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب اعلیٰ میرپورخاص ریجن انجینئر محمد عارف کی جانب سے کپھرو شہر میں ایک کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں عوام کی جانب سے حیسکو، سوئی سدرن گیس، نادرا اور دیگر محکموں کے خلاف شکایات درج کروائیں جوکہ کچھ بروقت اور کچھ شکایات پر متعلقہ افسران اور درخواست گذار کو آفس طلب کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی محتسب اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہمارا یہاں آنا عوامی مشکلات اور مسائل کو حل کرنا ہے عوام کو کسی بھی وفاقی ادارے سے شکایت ہوں تو وہ سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کر اپنی شکایت کا ازالہ کروا سکتا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کھپرو الطاف منگی، آر او آفیسر حیسکو سانگھڑ سرمد سلطان، ڈی ایس پی کھپرو عبدالستار اجن، انچارج نادرہ کھپرو محمد قرار اور چیف میونسپل آفیسر امان اللہ کھوسہ سمیت دیگر محکموں کے افسران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :