سرگودھا شہر کے علاقہ میں سیوریج نالہ میں گر کر جاںبحق 2 سالہ بچی کو سپردخاک کر دیا گیا

بدھ 27 مارچ 2024 15:24

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) سرگودھا شہر کے علاقہ میں سیوریج نالہ میں گر کر جاںبحق 2 سالہ بچی کو سپردخاک کر دیا گیا جس میں مجرمانہ غفلت کی وضاحت کرتے ہوئے چیف آفسیر میونسپل کارپوریشن بچی کے گھر پہنچ گے اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ ریلوے کالونی میں سیوریج نالہ میں گر کر دو سالہ معصوم بچی جاںبحق ہو گئی جس کے ورثاء نے بلدیہ پر مجرمانہ غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا اور بچی کو سپردخاک کر دیا گیا۔

اس وقوعہ میں مجرمانہ غفلت کی وضاحت کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن طارق پرویا ریلوے کالونی بچی کے گھر پہنچ گے اور اہلخانہ سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔جن کا کہنا ہے کہ ریلوے کالونی کا سیوریج نالہ سرکاری نہیں بلکہ ریلوے کالونی انتظامیہ نے خود بنا رکھا ہے جس کی بلدیہ سے کوئی اجازت تک نہ لے رکھی ہے۔پھر بھی اس سانحہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :