ڈی سی دیر لوئر کی ہدایت پر اے اے سی کا بازاروں کا معائنہ

بدھ 27 مارچ 2024 16:09

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر دیر پائین واصل خان کے ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال نے خال اوڈیگرام کے بازاروں میں گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

پرائس مجسٹریٹ نے قصائیوں کو ناقص صفائی اور زیادہ ریٹ لینے پر جرمانہ کیا ۔ جبکہ پٹرول پمپوں کو مقدار کم دینے پر بھی جرمانہ کیا۔ اور مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ کے لیے کسی بھی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :