فیصل آباد،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈویژن بھر میں 10ہزار718انسپکشنز،277 گرانفروشوں کو 5 لاکھ روپے سے زائد جرمانے

بدھ 27 مارچ 2024 16:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) کمشنر فیصل آبادسلوت سعید کی زیر نگرانی ڈویژن کے چاروں اضلاع میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد جاری ہے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ڈویژن بھر کی مارکیٹوں وبازاروں میں 10ہزار718،انسپکشنزکیں اورزائد قیمت وصول کرنے پر277 گرانفروشوں اور نرخنامے آویزاں نہ ہونے کی 484شکایات پردکانداروں کو 5لاکھ 12ہزار500 روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

دکانداروں کے خلاف دو مقدمات درج،39دکاندار گرفتار اور 3دکانیں سیل کی گئیں۔ دریں اثنا کمشنر سلوت نے کہا کہ عوامی مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سرگرم ہیں۔انہوں نے سائلین کے مسائل توجہ سے سن کر متعلقہ محکموں کوداد رسی کی ہدایت کی۔کمشنر نے ضلعی وتحصیل افسران کو عوامی مسائل کے حل میں موثر اقدامات کرنے کی تاکیدکی۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل پیش اور انہیں میرٹ پر حل کرانے کے لئے بلارکاوٹ کمشنر آفس سے رجوع کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :