درخت انسانی زندگی میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں،درخت کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں،ڈائریکٹرکالجز

بدھ 27 مارچ 2024 17:33

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) گورنمنٹ مسلم گریجویٹ کالج برائے خواتین نارووال میں موسم بہار2024شجرکاری مہم کاآغاز ہو گیا ، ڈی پی آئی لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز پروفیسرعاصم عتیق نےپرنسپل عظمی گردیزی کے ہمراہ کالج کے دونوں اطراف میں پودے لگائے۔وائس پرنسپل ملیحہ وزیر، ثمینہ سرفراز،سپرنٹنڈنٹ یاسین بٹ،سینئربرسرعبدالحق، حافظ ذوہیب ، شرافت علی، محمدعلی کے علاوہ دیگرموجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزپروفیسرعاصم عتیق نے اس موقع پرکہاکہ درخت انسانی زندگی میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں جن کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں، درخت حیات کا سبب ہے اور ان کی حفاظت سے ہی زندگی قائم ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ آلودگی میں کمی ہو نے کہاکہ زیادہ سے شجرکاری کرکے ہم اپنے علاقےکو خوب سے خوب تر بنائیں بناسکتے ہیں، لہذاہرشخص کو اپنے حصے کاایک ایک پودالگاناہوگا۔ڈپٹی ڈائریکٹرکالج نے مہم کے آغازکے موقع پرکالج انتظامیہ پرزور دیا کہ وہ عام آدمی میں درخت لگانے اور ان کی حفاظت کرنے کا شعور اجاگر کریں تاکہ لگائے گئے درختوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :