وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی آمین گنڈاپور کے احکامات

ضلعی انتظامیہ دیر بالا عوام کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے متحرک

بدھ 27 مارچ 2024 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی آمین گنڈاپور کی احکامات پر ضلعی انتظامیہ دیر بالا عوام کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریو نیو ڈاکٹر اشتیاق احمد کے ہمراہ دیر بازار کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے د ورے کے دوران مختلف سٹالز پر جاکر خوراکی اشیاء کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں کم آمدنی والے افراد کو ھر ممکن ریلیف فراہم کرنا ھے تاکہ وہ ماہ مقدس میں خدا کی نعمتوں سے زیادہ سے زیادہ مستفیدہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء سستے داموں فروخت کی جارہی ہیں۔شہری سرکاری نرخنامہ سے ہٹ کر اشیائے خوردنوش کی قیمتیں ادا نہ کریں۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ دیر بالا نے شکایت سیل قائم کردیے ہیں۔

عوام کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں شکایت سیل جاکر شکایت درج کریں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ان کیخلاف بروقت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ منافع خوری کے مرتکب افراد کیخلاف کریک ڈاون رمضان کے پہلے روز سے جاری ہے اور پرائس مجسٹریٹس مختلف مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر معائنے کررہے ہیں۔