لیسکوکا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن: اب تک مجموعی طور پر3ارب21 کروڑ سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری

بدھ 27 مارچ 2024 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروںکے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں مزید398ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سی175کے خلاف مقدمات درج کر ادئیے گئے۔ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11 کمرشل،3زرعی اور384ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2لاکھ60 ہزار391یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت73لاکھ13 ہزار17 روپے بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

اکبری گیٹ کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ52ہزار روپے،باٹا پور کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ روپے،شفیق آبادکے ہی علاقے میں ایک ملزم کو1لاکھ 50ہزارروپے اورکنگن پور کے علاقے میں ایک ملزم کو1 لاکھ 47روپے کی رقم چارج کی گئی ۔ 191 سے جاری کریک ڈائون میں مجموعی طورپر67 ہزار729ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،65ہزار776ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر20ہزار110 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو 8 کروڑ48 لاکھ14 ہزار 325یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 3ارب21 کروڑ23 لاکھ37 ہزار634روپے بنتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :