فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز: پاکستان کو اردن سے 0-7 گولز سے شکست

میزبان ٹیم کی گولوں کی برسات، پاکستان کی مسلسل چوتھی شکست

بدھ 27 مارچ 2024 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا ، اردن نے گولز کی برسات کرتے ہوے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-7گولز سے شکست دیدی۔ اردن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کیخلاف جارحانہ کھیل پیش کیا۔

(جاری ہے)

میچ کا پہلا گول موسی التماری نے 15 ویں منٹ میں کیا۔دوسرا گول یزان نے 28 ویں منٹ میں پینلٹی سے کیا۔تیسرا گول سعید ال روسان نے 52 ویں منٹ ، چوتھا گول موسی التیماری نے 62 ویں منٹ ، پانچواں گول علی عولوان نے 75 ویں منٹ میں کیا۔ 79 ویں منٹ میں چھٹا گول کر کے موسی التماری نے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔میچ کا ساتواں گول محمد ابو نے 83 ویں منٹ میں کیا۔

متعلقہ عنوان :