انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں کل مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

بدھ 27 مارچ 2024 23:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں کل بروز جمعرات کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔ پہلا میچ بحریہ کالج اور فروبیلز جبکہ دوسرا میچ آئی ایم سی بی ( جی ٹین فور) اور آئی ایم سی بی ڈگری کالج سہالہ کے مابین کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پہلے میچ میں بحریہ کالج اور فروبیلز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، اسی روز دوسرا میچ آئی ایم سی بی ( جی ٹین فور) اور آئی ایم سی بی ڈگری کالج سہالہ کے مابین کھیلا جائے گا ۔ دونوں میچ مسام کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم فائنل کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔ جیتنے والی ٹیم کو 5 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا جبکہ رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے، میچوں کے دوران پی سی بی کے سلیکٹرز کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے موجود ہوں گے۔