تاجکستان میں فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دوران گراونڈ کی بجلی بند ہو گئی

لائٹس بند ہونے کے باعث 6 منٹ تک فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کا میچ معطل رہا

بدھ 27 مارچ 2024 23:00

دوشنبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) تاجکستان میں فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میچ کے دوران گراونڈ کی بجلی بند ہو گئی۔تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں جاری فٹبال میچ کے دوران بجلی بند ہو جانے کی سبب سعودی عرب اور تاجکستان کے درمیان میچ روکنا پڑا۔

(جاری ہے)

دوشنبے میں اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہونے کے باعث 6 منٹ تک فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کا میچ معطل رہا۔اسٹیڈیم میں تاریکی کے دوران فینز نے موبائل کی لائٹس آن کرکے صورتحال دلچسپ بنائی تاہم چھ منٹ کے تعطل کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔تاجکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راونڈ ٹو کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔