جناح اسپتال میں پہلی بارجدید کلینکس قائم کر دی گئی جہاں خواتین کی مختلف بیماریوں کا مفت علاج ہوگا

بدھ 27 مارچ 2024 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) جناح اسپتال میں پہلی بارجدید کلینکس قائم کر دی گئی جہاں خواتین کی مختلف بیماریوں کا مفت علاج ہوگا۔کلینکس کے قائم ہونے سے خواتین کی بیماریوں کی تشخص ایک ہی چھت کے نیچے ہوسکے گی ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں جناح اسپتال کی پروفیسرحلیمہ یاسمین نے بتایا کہ جناح اسپتال کی گائنی اوپی ڈی میں 5 جدید کلینکس قائم کردیئے گئے ہیں،کلینکس میں فیٹل میٹرنل میڈیسن،گائنی انکولوجی،یوروگائناکولوجی شامل ہیں ۔

کلینکس میں ،کارڈیوابسٹیٹریکس اوربریسٹ فیڈنگ کا کلینکس بھی قائم کیا گیاہے ۔جناح اسپتال کے پروفیسروں کو آغاخان اسپتال کے پروفیسروں نے ایک برس تک ٹریننگ دی ،ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد اب جناح اسپتال کے پروفیسروں نے خود او پی ڈی شروع کردی ہے اور بہت جلد جناح اسپتال کے پروفیسر و ڈاکٹرسندھ کے دیگر اسپتالوں کو ٹریننگ دیں گے ۔#

متعلقہ عنوان :