ایم آئی ایس بیسڈ سیڈ کمپنی رجسٹریشن اور پروسیسنگ پلانٹ رجسٹریشن ماڈیولز کا افتتاح

بدھ 27 مارچ 2024 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) ایم آئی ایس بیسڈ سیڈ کمپنی رجسٹریشن اور پروسیسنگ پلانٹ رجسٹریشن ماڈیولز کا افتتاح کردیا۔ فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کسان برادری کے لئے معیاری بیج کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ اور اسی ضمن میں ڈیپارٹمنٹ کی ریگولیٹری خدمات (Services) کو مزید بہتر بنانے کے لیے گزشتہ سال (فروری 2023) میں ایم آئی ایس بیسڈ سیڈ سرٹیفیکیشن سسٹم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

اسی سلسلے کی کڑی میں FSC&RD نے ایم آئی ایس بیسڈ ڈیجیٹل سیڈ کمپنی اور پروسیسنگ پلانٹ رجسٹریشن ماڈیولز کا باقاعدہ آغاز کرکے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔تقریب رونمائی میں محمد اعظم خان، ڈائریکٹر جنرل، فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے ایم آ?ی ایس پورٹل برائے سیڈ کمپنی رجسٹریشن اینڈ سیڈ پروسیسنگ پلانٹ رجسٹریشن ماڈیولز کا باقائدہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں نذر اقبال صاحب، ڈائریکٹر سیڈ رجسٹریشن ، نے شرکائ کو اس ڈیجیٹل سسٹم کی نمایاں خصوصیات، اور ویلیو ایڈڈ فیچرز سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر ایس آر نے مزید بتایا کہ اس نئے تیار کردہ ڈیجیٹل سسٹم میں سیڈ کمپنی رجسٹریشن ماڈیول اور سیڈ پروسیسنگ پلانٹ میں بہت سی اہم خصوصیات ہیں جیسے کہ؛ اس میں مناسب گائیڈ لائنز کی دستیابی اور یوزر فرینڈلی انٹرفیس، جلد کمپنی نام کی دستیابی، درخواست کی غیر جانبدارانہ شفاف اور تیز پروسیسنگ، اور اینڈ ٹو اینڈ کلوزڈ ایپلیکیشن پروسیسنگ سسٹم، آٹومیشن کی بدولت سسٹم کی بہتر کارکردگی، وریفکیشن کا تیز ترین طریقہ کار، دفاتر کے کم از کم چکر اور ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کا قیام اس میں شامل ہے۔

ڈاکٹر محمد عامر مقبول نے سیڈ کمپنی اور پروسیسنگ پلانٹ کی رجسٹریشن کے لیے بنائے گئے پورٹل کے مکمل ورک فلو کے بارے میں آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :